والدہ نے اداکار سے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا:سوہا علی خان کا انکشاف

والدہ نے اداکار سے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا:سوہا علی خان کا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ، شرمیلا ٹیگور، نے انہیں کنال کھیمو سے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا کیونکہ وہ ایک اداکار ہیں۔

سوہا علی خان، جنہوں نے حال ہی میں اپنی شادی کی 10ویں سالگرہ منائی، نے ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کی والدہ کو کنال سے نہیں بلکہ کسی بھی اداکار سے شادی کرنے پر اعتراض تھا۔انہوں نے کہا کہ شرمیلا ٹیگور کا ماننا تھا کہ اداکاروں میں شہرت کے بعد انا آ جاتی ہے، جو شادی شدہ زندگی پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔اداکارہ کے مطابق، ان کی والدہ نے سمجھاتے ہوئے کہا تھا کہ اداکار جذباتی اتار چڑھاؤ کا سامنا کرتے ہیں، جو ان کے پارٹنرز کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔