سوناکشی اور ظہیر کے رشتے کا سلمان خان کو پہلے ہی اندازہ تھا، دلچسپ انکشاف

سوناکشی اور ظہیر کے رشتے کا سلمان خان کو پہلے ہی اندازہ تھا، دلچسپ انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان نے ان کے تعلق کا اندازہ اس وقت ہی لگا لیا تھا جب دونوں نے خود بھی اپنے رشتے کا اعتراف نہیں کیا تھا۔

دونوں حال ہی میں نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی محبت کی کہانی اور سلمان خان سے جڑی دلچسپ یادیں شیئر کیں۔سوناکشی سنہا نے بتایا کہ ان کی اور ظہیر اقبال کی پہلی ملاقات سلمان خان کی ایک پارٹی میں ہوئی تھی۔ ان کے مطابق سلمان خان دونوں کے درمیان بڑھتی قربت کو بخوبی محسوس کر چکے تھے۔اداکارہ نے کہا، "ہم دونوں کے درمیان سب کچھ واضح تھا اور سلمان خان اتنے سادہ نہیں ہیں کہ انہیں کچھ سمجھ نہ آئے۔ جب بھی وہ مجھ سے پوچھتے، میں یہی کہتی کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔"سوناکشی نے مزید بتایا کہ ایک دن سلمان خان نے انہیں بلا کر کہا، "ایک دن تم دونوں کا بریک اپ ہوگا، تم یہاں آ کر روؤ گی اور وہ وہاں آ کر روئے گا۔ میں تم دونوں سے محبت کرتا ہوں، اس لیے کسی ایک کا ساتھ نہیں دینا چاہتا۔"ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی یہ بات سن کر وہ اور ظہیر دونوں حیران رہ گئے، کیونکہ انہوں نے اس وقت تک اپنے تعلق کے بارے میں کسی کو کچھ نہیں بتایا تھا۔

ظہیر اقبال نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سلمان خان کو کبھی اپنے رشتے کے بارے میں نہیں بتایا، لیکن وہ پہلے ہی سب کچھ سمجھ چکے تھے۔ظہیر کے مطابق ایک ٹریکنگ ٹرپ کے دوران سلمان خان نے صرف اتنا کہا، "سب نظر آ رہا ہے۔" انہوں نے نہ کوئی سوال کیا اور نہ ہی مزید گفتگو کی، مگر ان کا اشارہ واضح طور پر دونوں کے تعلق کی طرف تھا۔رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی بریک اپ سے متعلق پیش گوئی درست ثابت نہ ہو سکی۔ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے تقریباً سات برس تک خاموشی سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا، 2022 میں فلم ڈبل ایکس ایل میں ایک ساتھ کام کیا اور بعد ازاں جون 2024 میں ممبئی میں سادہ تقریب کے ذریعے شادی کر لی۔