پنجاب حکومت کا رمضان پیکج: نگہبان دسترخوان ‘مریم کے مہمان’ تیار

پنجاب حکومت کا رمضان پیکج: نگہبان دسترخوان ‘مریم کے مہمان’ تیار

رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر پنجاب حکومت نے روزہ داروں کے لیے نگہبان دسترخوان مریم پروگرام کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

 اس پروگرام کے تحت روزہ داروں کو مفت افطاری فراہم کرنے کے لیے 6 ارب روپے کے اخراجات کی منظوری دی گئی ہے۔حکام کے مطابق پروگرام سے صوبے بھر میں 10 لاکھ افراد مستفید ہوں گے اور ہر تحصیل میں افطاری دسترخوان قائم کیے جائیں گے، جہاں روزانہ ہزاروں روزہ داروں کو کھجور، سموسے، پھل اور مشروبات پر مشتمل مفت افطار فراہم کی جائے گی۔ نگہبان دسترخوان پروگرام کو رمضان نگہبان پیکج کا حصہ بھی قرار دیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ پنجاب حکومت رواں سال ماہِ رمضان کے دوران مجموعی طور پر 49 ارب روپے عوامی فلاح و بہبود اور ریلیف اقدامات پر خرچ کرے گی، تاکہ روزہ داروں کو سہولت اور آسانی فراہم کی جا سکے۔