سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر آج مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ سمیت ملک بھر کی مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کی گئی۔
اس نماز میں لاکھوں زائرین اور مقامی افراد نے شرکت کی، جنہوں نے بارش کے لیے اللہ کے حضور دعا کی۔ سعودی عرب کے مختلف ریجنز میں بھی 12,000 سے زائد مساجد میں یہ نماز ادا کی گئی اور اجتماعی دعائیں کی گئیں۔شاہ سلمان نے سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں سے بارش کے لیے یہ نماز ادا کرنے کی اپیل کی تھی، جس پر وسیع پیمانے پر عمل کیا گیا۔ نمازِ استسقاء میں سعودی عرب کے گورنرز، آئمہ کرام اور مقامی شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور بارش کے لیے دعا کی۔