بھارت میں اس وقت فضائی سکیورٹی کے مسائل اور قومی ایئرلائن کی مالی مشکلات ایک سنگین بحران کی تصویر پیش کر رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے خوف اور بم دھمکیوں کا بیانیہ بتدریج ایک مستقل حکمتِ عملی بنتا جا رہا ہے۔اے این آئی کے مطابق دہلی سے روانہ ہونے والی انڈیگو کی پرواز کو پانچ دن کے اندر دوسری بار بم دھمکی موصول ہوئی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول نے دھمکی کی اطلاع ایپرن کنٹرول کو دی، جس کے بعد طیارہ آئسولیشن بے میں منتقل کیا گیا۔ اس سے پہلے رواں ہفتے اسی ایئرلائن کی ایک پرواز کو سکیورٹی دھمکی کے بعد لکھنؤ منتقل کرنا پڑا تھا۔تاہم عالمی جریدہ بلومبرگ نے اس معاملے کی اصل تصویر واضح کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا لمیٹڈ کو رواں مالی سال میں ریکارڈ سالانہ خسارے کا سامنا ہے۔ جون میں ہونے والے ڈریم لائنر حادثے میں 240 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد ایئر انڈیا کو 1.6 بلین ڈالر کے نقصانات برداشت کرنا پڑے۔
بلومبرگ کے مطابق یہ نقصانات مزید بڑھ گئے جب پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی، جس کی وجہ سے طیاروں کو یورپ اور امریکا کے لیے طویل اور مہنگے راستے اختیار کرنے پڑے۔ماہرین کے مطابق بار بار بم دھمکیاں ایک منظم کوشش ہیں تاکہ عوام کی توجہ حکومتی ناکامیوں سے ہٹائی جا سکے۔ ایک ہی روٹس پر دھمکیاں بھارتی فضائی سکیورٹی کی کمزوری اور انتظامی ناکامی کی نشاندہی کرتی ہیں۔