نااہل مودی سرکار کی عالمی طاقتوں کے آگے شرمناک معاشی پسپائی

نااہل مودی سرکار کی عالمی طاقتوں کے آگے شرمناک معاشی پسپائی

مودی کے دور میں بھارت نہ صرف سفارتی اور دفاعی شعبے میں ناکامیوں کا شکار رہا بلکہ تجارتی میدان میں بھی اسے ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی جریدہ دی وائر نے بھارت کے WTO کانفرنس سے خالی ہاتھ لوٹنے کو مودی سرکار کی ناکامی قرار دیا۔جریدے کے مطابق بھارت نے ڈیجیٹل مواد پر کسٹم ڈیوٹی نہ لگانے کی امریکی شرط قبول کی، سرمایہ کاری سہولت معاہدہ بلا مزاحمت منظور کیا، اور خوراک کی عوامی ذخیرہ اندوزی میں امریکی مفادات کو ترجیح دی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارت کو توانائی بحران، کرنسی پر دباؤ اور ترسیلات زر میں کمی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے، اور ملک کا اقتصادی خواب متاثر ہوا ہے۔