ریاض(خصوصی رپورٹ)سعودی حکام نے منشیات سمگلنگ کی کوشش کے جرم میں پاکستانی شخص کو سزائے موت دے دی ہے، ملزم کا نام نقاب خان بتایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ نے منشیات سمگلنگ سے متعلق الزام میں پاکستانی شخص کو سزائے موت دینے کی تصدیق کردی۔ نقاب خان پر سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جو درست ثابت ہوا۔ ملزم کو منشیات سمگل کرنے سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں سعودی حکومت کے تفتیشی حکام نے ملزم کے منشیات سمگل کرنے کی کوششوں میں ملوث ہونے کی آفیشل ثبوت اور اعترافی بیان کے ساتھ تصدیق کی