مکہ مکرمہ:منشیات سمگلنگ کیجرم میں پاکستانی کو سزائے موت

مکہ مکرمہ (خصوصی رپورٹ)مکہ مکرمہ میں منشیات سمگل کرنیکے جرم میں پاکستانی کو سزائے موت دے دی گئی۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں عدالتی فیصلہ نافذ کیا گیا۔ مجرم کو مجاز عدالت نے سزائے موت سنائی تھی اور سپریم کورٹ نے اس سزا کو برقرار رکھا جس کے بعد اس کی سزائے موت کے حکم پر عملدرا?مد کردیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دمام میں دہشت گردی میں ملوث ایک سعودی شہری کو بھی سزائے موت دے دی گئی۔