سعودی عرب: منشیات سمگلنگ کے جرم میں 7 شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی

  ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب نے منشیات اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر7 شہریوں کو سزائے موت سنا دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ 7 سعودی شہریوں کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی۔سعودی وزارت داخلہ نے بتایا کہ عدالت نے7 شہریوں کو مملکت میں منشیات حاصل کرنے اور اسمگل کرنیکا مجرم قرار دیا۔