ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے خلیجی ریاست نے منشیات سمگلنگ کے الزام میں 6 ایرانی باشندوں کو سزائے موت سنادی۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی( ایس پی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان 6 افراد کو خلیجی ساحل پر واقع دمام میں خفیہ طور پر چرس لانے کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی