ممبئی: بھارتی گلوکار کمار سانو نے اپنی سابقہ اہلیہ ریٹا بھٹاچاریہ کے خلاف 50 کروڑ روپے کے ہتکِ عزت کے مقدمے میں اہم قانونی کامیابی حاصل کی ہے۔
ممبئی کی عدالت نے ریٹا بھٹاچاریہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ گلوکار اور ان کے خاندان کے خلاف پرنٹ، ڈیجیٹل یا سوشل میڈیا پر توہین آمیز یا جھوٹے بیانات دینے سے مکمل طور پر باز رہیں۔جسٹس جادھو نے کہا کہ ریٹا کے پچھلے انٹرویوز صرف تبصرے نہیں تھے بلکہ ذاتی حملوں کی حد تک گئے، جس سے سانو کو مالی اور ذاتی نقصان پہنچا۔کمار سانو کی وکیل ثناء رئیس خان نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ریٹا کے حالیہ انٹرویوز نے گلوکار کی ساکھ اور مالی حالات پر منفی اثر ڈالا ہے۔