کمار سانو کی سابقہ اہلیہ ریٹا بھٹاچاریہ نے دورانِ شادی بدسلوکی کے سنگین الزامات لگا دیے

کمار سانو کی سابقہ اہلیہ ریٹا بھٹاچاریہ نے دورانِ شادی بدسلوکی کے سنگین الزامات لگا دیے

بھارت کے  گلوکار کمار سانو حال ہی میں اپنی سابقہ اہلیہ ریٹا بھٹاچاریہ کے الزامات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

ریٹا نے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ شادی کے دوران انہیں کمار سانو اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے شدید بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔ریٹا نے کہا کہ وہ کمار سانو کے کیریئر میں اہم کردار ادا کر رہی تھیں، لیکن شہرت حاصل ہونے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا اور دورانِ حمل مناسب دیکھ بھال بھی نہیں ملی۔ انہوں نے بتایا کہ فلم "عاشقی" کی کامیابی کے بعد سانو کا رویہ بدل گیا اور وہ خود کو خاندان سے دور کر لیا۔سابقہ اہلیہ نے دورانِ حمل کھانے نہ ملنے، بچوں کے لیے دودھ بند ہونے اور ذاتی مشکلات جیسے معاملات بھی میڈیا کے سامنے لائے، جبکہ ساتھ ہی ابتدائی مشکلات اور ممبئی کے دنوں کو بھی یاد کیا۔