لوڈر رکشہ کے ڈرائیور سے واردات کرنیوالے 2ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹائون کے علاقے میں چار روز قبل موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحہ کے زور پر گلی میں کھڑے رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے تھے ، پولیس کو ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو سرعام واردات کرنے کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ،گزشتہ روز پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چھینی ہوئی، نقد رقم،اسلحہ اور وارادت میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔