اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت دے دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں سماعت کے دوران ایس ایس پی آپریشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی کو ہدایت کی گئی کہ ملزمان کو صبح 10 بجے عدالت میں پیش کیا جائے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ آج ہائیکورٹ کے آرڈر کے تحت جرح کا آخری دن ہے، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 10 بجے تک ملتوی کر دی۔سماعت کے دوران پولیس حکام نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ سیکیورٹی مسائل اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر 5 سے 6 گھنٹے درکار ہیں، لہٰذا عدالت سے درخواست کی گئی کہ ملزمان کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔