اسلام آباد: متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری کو عدالت نے حاضری سے استثنا دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔ سماعت کے دوران ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایمان مزاری 104 بخار کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکیں۔عدالت نے ایمان مزاری کی جانب سے تحریری استثنا کی درخواست منظور کر لی اور کیس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔