متنازع ٹوئٹ کیس؛ سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کیس کو طول دینا چاہتے ہیں

متنازع ٹوئٹ کیس؛ سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کیس کو طول دینا چاہتے ہیں

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔

سماعت کے دوران ملزمان راستوں کی بندش کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔سرکاری وکیل عثمان رانا ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ملزمان جان بوجھ کر پیش نہیں ہو رہے اور کیس کو طول دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔عدالت نے اگلی سماعت پر ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی کارروائی 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے مقدمہ درج ہے۔