لاہور: بسنت کی اجازت کے بعد پتنگ اور ڈور کی تیاری زور و شور سے جاری

لاہور: بسنت کی اجازت کے بعد پتنگ اور ڈور کی تیاری زور و شور سے جاری

لاہور میں بسنت کی مشروط اجازت کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ اور ڈور کی تیاری روایتی انداز میں جاری ہے۔

 حکومتی لائسنس یافتہ کاریگر صبح سے شام تک پتنگیں اور ڈور تیار کرنے میں مصروف ہیں اور تمام مراحل میں حکومتی ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں۔پتنگ ساز محمد شاہد نے کہا کہ بسنت کی اجازت سے کاریگر بہت خوش ہیں اور تیاری میں جوش و خروش دیکھنے کے قابل ہے۔ ڈور ساز محمد آصف کے مطابق ڈور کی تیاری میں صرف منظور شدہ نمبرز کے دھاگے استعمال کیے جا رہے ہیں، جبکہ ڈور کی قیمتیں مارکیٹ کے رجحان کے مطابق متعین کی جائیں گی۔بسنت کے شوقین شہری وقت سے پہلے پتنگ اور ڈور بک کروانے کی دوڑ میں ہیں، جس سے بسنت کی خوشیوں کو دوبالا کرنے اور ماضی کی یادیں تازہ کرنے کا امکان ہے۔

 تاہم کاریگروں نے خبردار کیا ہے کہ خام مال کی محدود دستیابی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ممکن ہے۔حکام کے مطابق یہ تیاری مکمل طور پر محفوظ مواد اور منظوری شدہ سامان کے استعمال کے تحت ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے 2007 کے بعد پہلی مرتبہ بسنت منانے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اس کاروبار سے وابستہ افراد اور پتنگ بازی کے شوقین شہریوں میں خاصی رونق دیکھنے میں آئی ہے۔