لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگ اور گڈی ڈور کی خرید و فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے، خاص طور پر موچی گیٹ میں گڈی ڈور کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔
تاہم شہری مہنگی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔دکانداروں کے مطابق قیمتیں درج ذیل ہیں:
اڈا پونا گڈا: 200 روپے
تاوا گڈا: 400 روپے
ڈیڑھ تاوا گڈا: 800 روپے
2 پیس ڈور کا پنا: 18,000 روپے
شہریوں کا کہنا ہے کہ بسنت کا تہوار اب صرف امیروں تک محدود ہوتا جا رہا ہے اور مہنگی گڈی ڈور و پتنگوں کی قیمتوں نے متوسط اور غریب طبقے کو روایتی خوشیوں سے دور کر دیا ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرے تاکہ ہر طبقے کے لوگ بسنت کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔