نیٹو کا کردار آرکٹک خطے میں مشترکہ سلامتی کو مضبوط بنانے تک محدود رہے گا: مارک رٹے کی گفتگو
ڈیووس(آئی این پی )مغربی ممالک کے فوجی اتحاد(نیٹو) کے سربراہ مارک رٹے نے واضح کیا ہے کہ گرین لینڈ سے متعلق تمام عملی مذاکرات امریکا، ڈنمارک اور خود گرین لینڈ کے درمیان ہوں گے، جبکہ نیٹو کا کردار آرکٹک خطے میں مشترکہ سلامتی کو مضبوط بنانے تک محدود رہے گا۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کے معاملے پر سخت مقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے طاقت کے استعمال اور تجارتی محصولات عائد کرنے کی دھمکیوں کو واپس لیا ہے