گرین لینڈ کادفاع : برطانیہ ایک، فن لینڈ اور ناروے دو دو فوجی بھیجنے پر تیار

 تعیناتی نیٹو کی مشق آپریشن آرکٹک اینڈیورنس کے تحت کی جا رہی ہے، قیادت ڈنمارک کر رہا ہے، تاہم امریکہ شامل نہیں
کوپن ہیگن(آئی این پی)یورپی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ کو حاصل کرنے سے متعلق بیانات کے بعد ڈنمارک کی خودمختاری کی حمایت کرتے ہوئے فوجی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے ایک فوجی افسر، نیدرلینڈز نے ایک، جبکہ فن لینڈ، ناروے  اور سویڈن نے دو، دو فوجی اہلکار گرین لینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام ایک مشترکہ یورپی موقف کے طور پر سامنے آیا ہے۔یہ تعیناتی نیٹو کی مشق آپریشن آرکٹک اینڈیورنس کے تحت کی جا رہی ہے، جس کی قیادت ڈنمارک کر رہا ہے، تاہم اس میں امریکہ شامل نہیں۔جرمنی، فرانس، برطانیہ، سویڈن، ناروے، فن لینڈ اور نیدرلینڈز اس مشق کا حصہ ہیں، جبکہ پولینڈ، اٹلی اور ترکیہ نے فوج بھیجنے سے انکار کر دیا ہے