روس پہلے ہی ہمارے خلاف اپنی خفیہ مہم بڑھا رہا ہے،ہمیں اس جنگ کیلئے تیار رہنا ہوگا
ہماری مسلح افواج کے پاس وہ سب کچھ ہونا چاہیے جو ہمیں محفوظ رکھنے کیلئے چاہیے:مارک روٹے
برلن (آئی این پی )مغربی فوجی اتحاد (نیٹو)کے سربراہ نے سخت نئی وارننگ میں کہا ہے کہ روس اگلے پانچ سالوں میں نیٹو کے کسی ملک پر حملہ کر سکتا ہے، روس پہلے ہی ہمارے خلاف اپنی خفیہ مہم بڑھا رہا ہے۔ ہمیں اس جنگ کیلئے تیار رہنا ہوگا جو ہمارے آبا و اجداد نے برداشت کی۔نیٹوسربراہ مارک روٹے نے جرمنی میں ایک تقریر میں کہا ہے کہ انہوں نے مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے روس کے ارادوں کے بارے میں بھی اسی طرح کے بیانات کی تائید کی، جنہیں ماسکو جنون قرار دیتا ہے۔