نیٹو میں شامل کریں تو عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں: یوکرین کے صدرکی پیشکش

عہدہ چھوڑنے سے  یوکرین میں امن آجائے گا  تو  تیار ہوں،  ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب  سے ملاقات سے قبل  مجھ سے ملیں
 جنگ پر خرچ 500 ارب ڈالر تو کیا 100 ارب ڈالر بھی واپس نہیں کریں گے،ایسی کسی  ڈیل پر دستخط نہیں کروں گا:ولادیمیر زیلنسکی 
کیف (آئی این پی ) یو کرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیشکش کی ہے  اگر کیف کو نیٹو فوجی اتحاد میں شامل کیا جاتا ہے تو وہ یوکرین کے صدر کا عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار ہیں، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات سے قبل ایک بار مجھ سے ملیں،انکا کہنا تھا کہ جنگ پر خرچ 500 ارب ڈالر تو کیا 100 ارب ڈالر بھی واپس نہیں کریں گے، ایسی کسی بھی ڈیل پر دستخط نہیں کروں گا جس کی ادائیگی 10 نسلوں کو بھگتنا پڑے۔ غیرملکی خبررساںدارے  کے مطابق صدر زیلنسکی نے روس کے حملے کے 3 سال مکمل ہونے پر کیف میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر یوکرین میں امن آجائے، اگر واقعی مجھے اپنا عہدہ چھوڑنے کی ضرورت ہے، تو میں تیار ہوں، اگر ضرورت پڑی تو فوری طور پر چلا جائوں گا