روس اور چین نیٹو سے زیادو ہتھیار بنا رہے ہیں، نیٹو کو بھی ہتھیاروں کی پیدوار بڑھانی چاہیے،مارک روٹے
واشنگٹن (آئی این پی )نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین دہانی کرا ئی ہے کہ یورپ دفاع پر آٹھ سو ارب ڈالر خرچ کرنے کے لیے تیار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات میں مارک روٹے نے کہا کہ روس اور چین نیٹو سے زیادو ہتھیار بنا رہے ہیں۔ امریکی قیادت میں نیٹو کو بھی ہتھیاروں کی پیدوار بڑھانی چاہیے۔امریکی صدر نے کہا کہ روس سے کسی اور ملک کو کوئی خطرہ نہیں،نہ ہم ایسا ہونے دیں گے،یوکرین میں جنگ بندی پر کام کر رہے ہیں،جلد اچھی خبر ملے گی۔