بھارت میں اقلیتوں کی نسل کشی کیخلاف آذربائیجان میں بین الاقوامی کانفرنس

باکو(آئی این پی )عالمی سطح پر بھارتی مظالم کا پردہ چاک ہوتے ہی مودی ایک مرتبہ پھر پاکستان فوبیا کا شکار ہوگیا  ۔ آذربائیجان میں اقلیتوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پہلی عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا  جس میں شرکا نے شدید اظہارِ تشویش کیا ہے۔عالمی نشریاتی ادارہ آزر ٹیک نیوز کے مطابق آذربائیجان میں اقلیتوں کیخلاف بھارت کی جابرانہ پالیسیوں پر پہلی عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ عالمی کانفرنس بھارتی درندگی کو عالمی انسانی حقوق کے ایجنڈے میں تبدیل کرنے کا واضح اشارہ ہے۔