عالمی عدالت انصاف میں یو اے ای کیخلاف سوڈان کا نسل کشی میں مبینہ شراکت داری کا مقدمہ خارج

    دی ہیگ (آئی این پی )عالمی عدالت انصاف نے سوڈان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے خلاف دائر نسل کشی کا مقدمہ خارج کردیا۔دی ہیگ  میں قائم اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت، انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے گذشتہ روز سوڈان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے خلاف دائر نسل کشی میں مبینہ شراکت داری کے مقدمے کو مسترد کر دیا۔سوڈان نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ یو اے ای نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسزکو اسلحہ فراہم کر رہا ہے، جو 2023سے سوڈانی فوج کے خلاف لڑ رہی ہے۔ عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس کیس پر اس کا دائرہ اختیار واضح طور پر نہیں بنتا تاہم مقدمہ خارج کیا جاتا ہے۔سوڈان کے مقدمے کو مسترد کرنے کے حق میں 14منصفین نے ووٹ دیے جبکہ 2نے اس کی مخالفت کی۔ عدالت نے 7 کے مقابلے میں 9کی اکثریت سے اس درخواست کو مقدمات کی اپنی عمومی فہرست سے بھی خارج کر دیا ہے۔