سانگھڑ ، لڑکی پر تشدد اور زبان کاٹنے والا وڈیرے کا بیٹا گرفتار

  کراچی (آئی این پی ) سانگھڑ میں لڑکی پر انسانیت سوز تشدد کرنے والے وڈیرے کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی عابد علی بلوچ کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز شاد بانو ملاح پر شدید تشدد کیا اور زبان کاٹ دی تھی، ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا تھا جسے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔عابد علی بلوچ نے بتایا کہ ملزم کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا جا رہا ہے ریمانڈ کیلیے عدالت میں پیش کیا جائے گا