وڈیرے کے بیٹے نے لڑکی کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی ، تشدد کا نشانہ بنا یا
واقعے کی اطلاع ملی ،ورثا نے مقدمہ کروایا تو کارروائی کرینگے:ایس ایچ او
سانگھڑ(خصوصی رپورٹ)سانگھڑمیں گاؤں کے وڈیرے کے بیٹے نے 14 سالا لڑکی کو مبینہ اغوا کے بعد جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور لڑکی کی زبان تیز دھار آلے سے کاٹ دی۔سانگھڑ تھانہ چوٹیاریوں کی حدود میں واقعہ کے بعد ورثا لڑکی کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لیکر گئے جہاں طبی امداد کے بعد ہسپتال حکام نے لڑکی کو ہسپتال میں داخل کرانے کا مشورہ دیا لیکن ورثا بغیر کسی میڈیکل کے اچانک ہسپتال سے چلے گئے۔دوسری جانب ایس ایچ او اعظم بھنگور نے بتایا کہ اس واقعے کی اطلاع ملی ہے ، ورثا سے تفصیلات لی ہیں، این سی درج کرکے ورثا کومیڈیکل سرٹیفکیٹ کیلئے لیٹر جاری کیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ، اگر ورثا نے مقدمہ درج کروایا تو قانونی تقاضے پورے کرکے ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔