کراچی(آئی این پی )سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ایک سال قبل ٹانگ سے محروم کی جانے والی اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی۔پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ عطا مری نے اونٹنی کی نئی تصاویر جاری کر دی یں۔یاد رہے کہ گذشتہ سال جون میں سانگھڑ کے ایک زمیندار نے کھیتوں میں داخل ہونے پر اونٹنی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور تیز دھار آلے سے اس کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔ اونٹنی کے لئے خاص طور پر تیار کردہ مصنوعی ٹانگ امریکا سے منگوائی گئی تھی۔