سانگھڑ:15 روز قبل شادی کرنیوالی لڑکی بلوچستان سے لاکر قتل

 قتل کا مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درج ہوگا،  ملزموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا:شازیہ مری 
سانگھڑ(آئی  این پی  ) سانگھڑ میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی  کو قتل کردیا گیا ، واقعہ چک نمبر 81 مانگ میں پیش آیا۔ مقتولہ کے بھائی خمیسو کندانی، سسر فرید ابڑو اور ثالث احمد شاہ گرفتار کرلئے  گئے ہیں، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے   پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے   تحویل میں لے لی گئی ہے۔مقتولہ کی شادی 15 روز قبل نوشکی کے علی نواز ابڑو سے ہوئی تھی، جبکہ لڑکی کو دو روز قبل بلوچستان سے واپس لایا گیا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا  ہے غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درج ہوگا،  واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، غیرت کے نام پر معصوم بچیوں کا قتل برداشت نہیں کیا جائے گا۔شازیہ مری کے مطابق فرسودہ ذہنیت کے نام پر انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی