لاہور میں لٹکتے تاروں کے نقصانات سے بچنے کے لئے کمیٹی قائم

 فیصل ایوب کھوکھر  سٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینر مقرر‘عمارتوں میں حفاظتی معیار کا جائزہ لیا جائیگا
لاہور(سپیشل رپورٹر )لاہور میں بجلی کی ترسیل، کنزیومر اینڈ وائرنگ اور تنصیبات سے متعلق حفاظتی خطرات کے تدارک کے لیے سٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے شہر بھر میں غیر محفوظ اور لٹکتے تاروں، اوورلوڈ کیبلز اور ناقص تنصیبات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر توانائی فیصل ایوب کھوکھر کو سٹیئرنگ کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے، کمیٹی لاہور میں بجلی کے نظام کا جامع سیفٹی ریویو کرے گی اور رسک بیسڈ مٹیگیشن پلان تیار کیا جائے گا تاکہ ممکنہ حادثات اور جانی و مالی نقصانات سے بچا جا سکے۔وزیراعلی نے گنجان بازاروں، کمرشل علاقوں اور ہائی فٹ فال مقامات پر فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بجلی کے کھمبوں پر نصب ڈیٹا، ٹی وی اور انٹرنیٹ کیبلز کو منظم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔سٹیئرنگ کمیٹی کنزیومر اینڈ وائرنگ اور کمرشل عمارتوں میں حفاظتی معیار پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی