وا پڈا کے لٹکتے ننگے تار، شہریوں کی زندگی خطرے میں

شیرگڑھ (خصوصی رپورٹ )واپڈا کی مسلسل لاپروائی اور انتظامی نااہلی کے باعث شیرگڑھ کا محلہ دربار حسین، شیخیاں والا شدید خطرات کی زد میں آ گیا ہے۔ گلیوں میں بجلی کے جھکے ہوئے کھمبے، زمین کے قریب لٹکتی خطرناک ننگے تار اور خراب لائنز کسی بھی وقت بڑے سانحہ کو جنم دے سکتی ہیں۔ اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر یہ مسئلہ فوری حل نہ کیا گیا تو وہ عدالت اور اعلیٰ حکام تک جانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔احتجاج کرنے والے مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ سیاستدانوں کا گڑھ کہلانے والا یہ شہر بدترین صورتحال کا شکار ہے۔ شہری سہولیات نہ ہونے کے برابر، سڑکیں ٹوٹی پھوٹی، گلیوں میں گندگی کے ڈھیر اور واپڈا کی غفلت نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔