بھٹونگر میں بجلی کے لٹکتے تار مکینوں کیلئے خطرہ بن گئے

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال کے علاقہ بھٹونگر کے گلی محلوں میں بجلی کے لٹکتے تار مکینوں کیلئے خطرہ بن گئے، کسی بھی وقت بڑے حادثے کاخدشہ بڑھ گیا۔تفصیل کے مطابق بھٹونگر گلی نمبر21اور دیگر گلیوں میں بجلی کے لٹکتیبے ہنگم تاروں سے علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پایاجاتاہے۔ متعدد بارپہلے بھی بجلی کے تار لٹکنے کے باعث حادثات پیش آچکے ہیں۔ مکینوں نے ایس ای اور ایکسین واپڈ ا سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقے میں بجلی کے لٹکتے تاروں کی درستی کروائی جائے۔