کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے21.53 ارب روپے کی منظوری

سڑکوں کی بحالی سے شہری آمد و رفت میں بہتری، معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا: وزیراعلی 
کراچی(آئی این پی )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کی سڑکوں سمیت دیگر انفرا اسٹرکچر کی بہتری کیلئے   21 ارب روپے سے زائد  کی منظوری دے دی۔ کراچی میں سرکوں کی بحالی کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، میئر کراچی مرتضی وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور محکمہ بلدیات اور کے ایم سی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے مجموعی طور پر 21.53 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں کی بحالی سے شہری آمد و رفت میں بہتری آئے گی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا