سندھ ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 10 ججوں نے حلف اٹھالیا

جسٹس خالد حسین شاہانی اور جسٹس فیض الحسن شاہ کو مستقل نہیں کیا گیا،عبوری عہدوں میں 6ماہ کی توسیع 
کراچی(آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 10 ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا  ۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ظفراحمد راجپوت نے ججز سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس میراں محمد شاہ، جسٹس تسنیم سلطانہ، جسٹس ریاضت علی سحر شامل ہیں۔اس کے علاوہ جسٹس محمد حسن اکبر، جسٹس عبدالحمید بھرگڑی اور جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس نثاراحمد بھانبھرو، جسٹس علی حیدرادا، جسٹس محمدعلی قاسم علی ہادی اور جسٹس محمدجعفررضا شامل ہیں۔تقریب حلف برداری سندھ ہائیکورٹ کیججز میں ایڈیشنل اٹھارنی جنرل ایڈووکیٹ جنرل سندھ شامل ہوئے