ظہران ممدانی نے نیو یارک کے سٹی ہال میں عہدے کا حلف اٹھایا ،اٹارنی جنرل نیویارک لیٹیا جیم نے ان سے حلف لیا
ممدانی نے اپنے دادا کا قرآن پاک استعمال کیا، ، دوسرا قرآن معروف سیاہ فام مصنف اور مرخ آرٹورو شومبرگ کا تھا
نیویارک(آئی این پی )امریکاکے شہر نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ظہران ممدانی نے سٹی ہال نیویارک میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر حلف لیا۔اٹارنی جنرل نیویارک لیٹیا جیم نے زہران ممدانی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر زہران ممدانی کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔نجی حلف برداری کی تقریب میں ممدانی نے اپنے دادا کا قرآن پاک استعمال کیا، جبکہ دوسرا قرآن معروف سیاہ فام مصنف اور مرخ آرٹورو شومبرگ کا تھا، جو نیویارک پبلک لائبریری کی جانب سے فراہم کیا گیا۔عوامی حلف برداری کی تقریب، جو سٹی ہال میں منعقد ہوئی جس میں ظہران ممدانی نے اپنے دادا اور دادی دونوں کے قرآن پاک استعمال کیے۔نیویارک پبلک لائبریری میں مشرقِ وسطی اور اسلامی مطالعات کی کیوریٹر حبا عابد نے بتایا کہ انہوں نے ممدانی کی سینیئر مشیر زارا رحیم اور ممدانی کی اہلیہ راما دواجی کے ساتھ مل کر اس تقریب کے لیے قرآن کے انتخاب میں مدد کی۔ان کے مطابق یہ لمحہ ایمان، شناخت اور نیویارک کی تاریخ کو ایک ساتھ جوڑتا ہے۔