میجر اسحاق شہید فلائی اوور کا افتتاح کر دیا گیا

 لاہور ( کرائم رپورٹر) پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی پنجاب)نے والٹن روڈ پر میجر اسحاق شہید فلائی اوور کا افتتاح کر دیا ۔ افتتاحی تقریب میں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے شرکت کی، جنہوں نے والٹن روڈ کے رہائشیوں کے مسائل حل کرنے میں سی بی ڈی پنجاب کی کوششوں کو سراہا۔ تقریب میں سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین، ایم پی اے میاں نصیر، پراجیکٹ ڈائریکٹر آصف بابر، ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال، ڈائریکٹر آرکیٹیکچر و پلاننگ سمیر آفتاب سیال، ڈائریکٹر مارکیٹنگ وسیم صدیق نے بھی شرکت کی ۔