جاوید بٹ قتل کیس ، ملزم امیر فتح کی عبوری ضمانت کی توثیق کاتحریری فیصلہ

لاہور (خصوصی رپورٹ)طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ،ملزم امیر فتح کی عبوری درخواست ضمانت کنفرم ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امجد رفیق نے عبوری درخواست ضمانت پر 5 صفحات کا تحریری حکم جاری کیا جسٹس امجد رفیق نے فیصلے میں لکھا کہ مدعی مقدمہ موقع کا گواہ نہیں، زخمی نے مدعی کو کال کر کے وقوعہ بارے بتایا ،مدعی خود موقع پر موجود نہیں تھا۔