گھر پر حملہ ، فصل پر ہل چلانے کے 2ملزموں کی ضمانت منظور

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے گھر پر حملہ اور فصل پر ہل چلانے کے ملزم مجید اور خلیل کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں،مدعی کے وکیل اظہر یاسین نے مو قف اپنایا کہ ملزم باپ بیٹے وراثتی جگہ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں،مدعی اور ملزمان کے درمیان دیوانی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے،ملزمان باپ بیٹے نے گھر میں داخل ہو کر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،ملزمان نے جاتے ہوئے فصلوں پر ہل چلا کر تباہ کر دیا،استدعا ہے کہ ملزمان کی ضمانت کی درخواست خارج کی جائے۔