محکمہ صحت میں جاری منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ

لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب کے وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر و دیگر افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت نے اجلاس کے دوران پانچ سالہ حکمت عملی ، جاری سالانہ ترقیاتی منصوبوں 24-25 پر جاری پیش رفت اور اے ڈی پی 25-26 میں شامل منصوبہ جات کا جائزہ لیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے 57 قیمتی انسانی زندگیاں بچا چکے ہیں، موٹر وے ایمبولینس سروس 74 انٹرچینجز اور 1588 کلومیٹر پر ریسکیو سروسز کی فراہمی کیلئے بالکل تیار ہے۔