بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ کی بندش جاری ، آن لائن فوڈ ڈیلیوری کا کاروبار ٹھپ

کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل انٹرنیٹ سروسز کی بندش  کا عمل جاری ہے  اس دوران  کوئٹہ میں آن لائن فوڈ ڈلیوری کا کاروبار بری طرح متاثر کر دیا۔بلوچستان بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 6 اگست سے 31 اگست تک تھری جی اور فور جی سروسز معطل کردی گئی ہے، موبائل انٹرنیٹ کی بندش سے کوئٹہ میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری سے وابستہ ایک ہزار سے زائد افراد کا روزگار شدید بحران سے دوچار ہے۔