کراچی( آئی این پی )محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چندروز میں ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، 18 اپریل کے تک سندھ میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں بھی آئندہ 24گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران راتیں بھی گرم رہیں گی، گرمی کی حالیہ لہر کے پیش نظر کراچی میں ہوائوں کی رفتار معمول سے تیز ہو سکتی ہیں۔