ابتک صرف 235موضع جات ڈیجیٹلائزڈ ، مقررہ مدت میں تکمیل کی ہدایت
لاہور (کرائم رپورٹر )انہانسمنٹ منصوبے پر جاری کام کا جائزہ لیا اور موضع جات کی ڈیٹا انٹری اور کیڈسٹرل میپ کے تیاری کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں اربن موضع جات 2234 ہیں جن میں 235ڈیجیٹلائزڈ ہو چکے ہیں جبکہ 1999موضع جات فروری 2025تک ڈیجیٹلائز ہو جائیں گے جن کا کیڈ سٹرل میپ بھی ساتھ تیار ہو جائے گا۔ اس موقع پر نبیل جاوید نے پلس منصوبے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت جاری کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائز یشن میں شفافیت کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے اور عوام کیلئے اراضی سے متعلق ریکارڈ تک رسائی کو آسان بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔بعد ازاں ڈی جی پلرا نے ایس ایم بی آر کو پلس منصوبے پر آن لائن پورٹل، کچی آبادی سروے اور پنجاب بھر میں جاری مشترکہ کھیوٹ کی وسیع پیمانے پر جاری ایک مالک ایک ونڈا پر تفصیلی بریفنگ دی اور انٹرا ایکٹو ڈیجیٹل ٹولز کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔جس کا مقصد اراضی ریکارڈ، انتقالات اور دیگر معاملات کو عوام کے لیے مزید آسان بنانا ہے۔