بلوچستان میں زکوۃ کے نظام کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ

  مستحقین کو براہِ راست ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے زکو کی رقوم منتقل کی جائے:وز اعلی  سرفراز بگٹی 
کوئٹہ (آن لائن) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ زکو و اوقاف کی تنظیم نو سے متعلق  اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں صوبے میں زکو کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مستحقین تک شفاف انداز میں رقوم کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں بلوچستان بھر میں زکو کے نظام کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ مستحقین کو براہِ راست ان کے ڈیجیٹل اکانٹس کے ذریعے زکو کی رقوم منتقل کی جاسکیں اس حوالے سے اتفاق رائے کیا گیا کہ زکو کی تقسیم میں شفافیت، میرٹ اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے گا وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ زکو کے فنڈز مستحقین تک مثر انداز میں پہنچانے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی معاونت حاصل کی جائے گی