چک امرو (خصوصی رپورٹ)شکرگڑھ کے موضع چھنی جھنگڑواں میں تین روز سے ٹرانسفارمر خرابی، بجلی کی بندش سے شہری بلبلا اٹھے،انہوں نے گیپکو شکرگڑھ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ تین روز سے خراب ٹرانسفارمر ٹھیک نہ کیا جا سکا۔ شہریوں کے مطابق تین روز سے مریضوں ،طلباء اور ملازم پیشہ حضرات کا بجلی نہ ملنے سے دشواری کا سامنا ہے۔گیپکو کے افسروں کو شکایات کے باوجود تین روز سے بجلی بحال نہ ہو سکی جس سے کاروبار زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ عوامی حلقوں نے اعلٰی حکام سے سے بجلی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔