اسلام آباد(آن لائن)موضع سنگجانی اور شاہ اللہ دتہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی بڑی کارروائی کے دوران سی ڈی اے اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بناکر متعدد افراد گرفتارکر لئے گئے۔شاہ اللہ دتہ میں بغیر این او سی غیر قانونی تعمیرات پر کاروائی، 7 ڈھانچے مسمارکئے گئے۔ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث 14 افراد کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا