کے پی :جائیداد معاملات کیلئے تمام اہم خدمات کو ڈیجیٹلائزڈ کر نیکا فیصلہ

پشاور(خصوصی رپورٹ )خیبرپختونخوا حکومت نے جائیداد سے متعلق ریونیو معاملات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے سنٹرلائزڈ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس منصوبے کا مقصد جائیداد کے انتقالات سمیت ریونیو معاملات پر عوامی شکایات کا خاتمہ، سروس ڈلیوری میں بہتری اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔صوبائی محکمہ ریونیو کے مطابق نئے ویب بیسڈ نظام کے تحت جائیداد سے متعلق تمام معاملات کی کمپیوٹرائزیشن کی جائے گی، جبکہ صوبے بھر میں قائم چونسٹھ سروس ڈلیوری سینٹرز کے ذریعے شہریوں کو جدید اور تیز رفتار سہولیات فراہم کی جائیں گی۔منصوبے کے تحت عوام کی لینڈ ریکارڈ تک رسائی مزید آسان بنائی جائے گی