مکان پر قبضہ کی کوشش،3 ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) مزنگ پولیس نے قبضہ کی کوشش ناکام بنا کر 3ملزموں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق 15 کی کال پر پولیس نے ناجائز اسلحہ کے زور پر شہریوں کو ہراساں اور مکان پر قبضہ کی کوشش کرنے والے 3 رکنی گینگ کے سرغنہ حسن خان اور اس کے ساتھیوں ارسلان اور خادم کو گرفتار کر کے 2 کلاشنکوف ، 3 میگزین ، پستول اور درجنوں گولیاں برآمدکر کے مقدمات درج کر لئے۔