نارنگ:بیوہ خاتون کے مکان پر قبضہ، رقم بھی چھن گئی

نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)نارنگ منڈی کے محلہ محمدپورہ میں 76 سالہ بیوہ خاتون کے مکان پر قبضہ، عمرہ کیلئے جمع کی گئی رقم بھی چھین لی، دھکے دے کر گھرسے نکال دیا۔ متاثرہ خاتون حیدراں بی بی در دربھٹکنے پر مجبور ہوگئی۔ملزم تنویر نے بیوہ کا سامان چوری کرکے بیچ دیا ،جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتارہا۔ حیدراں بی بی نے تھانہ نارنگ میں درخواست جمع کروادی۔ جس میں پولیس سے تحفظ اور مکان کا قبضہ چھڑوانے ،چوری شدہ سامان کی واپسی اور عمرہ کیلئے جمع کی گئی رقم واپس کروانے کامطالبہ کیا ہے۔ بتایاگیاہے مکان بوڑھی بیوہ خاتون کے شوہر اخترعلی مرحوم کے نام پر ہے۔متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی عبدالکریم سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔