مکان پر قبضہ کی کوشش، خاتون سمیت 3افراد گرفتار

گرفتار ملزمہ ماہ بانو کے خلاف پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں 
 خاتون کی رشتے دار لڑکی سوشل میڈیا پر پولیس مخالف پرپیگنڈا کرتی رہی 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس اے کے علاقے مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش میں خاتون سمیت 3 افراد کوگرفتارکرلیا گیاخاتون کی رشتے دار لڑکی سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرکے پولیس کے خلاف پروپیگنڈا کرتی رہی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ڈیفنس اے پولیس نے رہائشی افراد کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیاملزمان میں شاھد کامران اور ماہ بانو شامل ہیں گرفتار ملزمہ ماہ بانو کے خلاف اس سے قبل بھی متعدد مقدمات درج ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکیمزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیا ہے قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگاپولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت الرٹ ہے