کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، طلبا پر تشدد،پروفیسر ثاقب سہیل معطل

لاہور(کرائم رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر نے طلبا کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔محکمہ صحت پنجاب نے پروفیسر ثاقب سہیل کو معطل کردیا ذرائع کے مطابق پروفیسر ثاقب سہیل کو محکمہ صحت پنجاب رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا انتظامیہ کے مطابق واقعے پر مزید تحقیقات جاری ہیں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا نے پروفیسر کی جانب سے تشدد، گالم گلوچ کا الزام عائد کیا تھا۔